پشاور(آئی این پی ) پشاور میں پولیس وردی پہن کر پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ جمعرات کو پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 179 سے مسلح ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزم پولیس وردی پہن کر پولنگ سٹیشن میں داخل ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ ٹان منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا سمیت متعدد شہروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔