کوئٹہ (آئی این پی ) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا ۔ جمعرات کو چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے کوئٹہ کے بوائز سکاٹس ہیڈکواٹر میں پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ عوام آج ووٹ ڈال کر قومی فریضہ انجام دیں۔