لاہور + فیروز والا (نامہ نگار) شناختی کارڈ رکھنے والے خواجہ سرائوں نے بھی مختلف علاقوں میں اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ اپنے مخصوص انداز کے ساتھ پولنگ سٹیشن پہنچنے پر توجہ کا مرکز بنے رہے۔ قومی شناختی کارڈز رکھنے والے خواجہ سرائوں نے بھی اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کئے۔ خواجہ سرا ٹولیوں کی صورت میں ناچتے گاتے ہوئے پولنگ سٹیشنز پر پہنچے اور اپنی پسند کی جماعت کو ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سرائوں نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، اس لئے اس کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔