راولپنڈی (نیٹ نیوز) عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں اپنی شکست تسلیم کر لی۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم این اے 56 اور این اے 57 سے اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔ جہاں ہمیں اپنی شکست کا غم ہے وہیں اس بات کی خوشی بھی ہے کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو بھی شکست ہوئی ہے۔ میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمیابیہ طاہر اور شہریار ریاض کو مبارکباد دیتا ہوں۔
عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی پنڈی کے 2 حلقوں سے شکست تسلیم کر لی
Feb 09, 2024