اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر ایم سی اے و رہنما اسٹیٹ ایجنٹس اینڈ بلڈرز عمر انوار نے کہا ہے کہ نئی حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کو ترجیح بنائے، جمہوری پراسس کا پرامن مکمل ہونا معیشت کیلئے بہت اہم ہے اس وقت ملکی معیشت کو ایمرجنسی اقدامات کی ضرورت ہے. پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک بار پھر حکومت میں آنے کے چانسز ہیں. مسلم لیگ ن کی کاروبار دوست حکومت ہو گی جن کے پاس ملکی معیشت کو آگے لیجانے کا ویڑن بھی ہے اور جذبہ بھی. انہوں نے کہا کہ اس ملکی معیشت کو آکسیجن کی ضرورت ہے جو بہتر اور دیرپا معاشی اقدامات کے ذریعے دی جائے۔