کلرسیداں(اکرام الحق قریشی) 2024 کے عام انتخابات میں ابتدائی نتائج میں تمام تر پابندیوں کے باوجود پی ٹی ائی نے تمام مخالفین کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے چاروں شانے چت کر ڈالا۔بڑے بڑے برج الٹ گئے پیشنگوئیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ایم سی کلرسیداں میں پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنے مخالفین کو شکست فاش دے کر اپنی کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی،یوسی چوآخالصہ میں پیپلز پار ٹی اپنے قیام کے بعد پہلی بار شکست سے دوچار ہو ئی ،یوسی سموٹ سے پی ٹی ائی کے آزاد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود امیدوار تھے یہاں سے کرنل شبیر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے اور چوہدری ظہیر صرف اپنا پولنگ اسٹیشن ہی جیت سکے یوسی سموٹ میں ن لیگ دوسرے نمبر پر رہی یوسی کنوہا میں بھی پی ٹی ائی نے میدان مار لیا۔یوسی دوبیرن میں ازاد امیدوار راجہ ندیم احمد کامیاب رہے،آزاد امیدوار راجہ طارق اور شہناز بیگم کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا مسلم لیگ ن کے ازاد امیدوار محمود شوکت بھٹی اپنے پولنگ اسٹیشن کے علاوہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر قابل ذکر ووٹ حاصل نہ کر سکے،پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان کے پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان نے پہلی ٹی ایل پی کے کرنل وسیم نے دوسری مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد نے تیسری پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اور حافظ محمد احسان صرف 75 ووٹ حاصل کرسکے اس طرح ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحصیل کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے دونوں حمایت یافتہ امیدوار میجت لطاسب ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کو واضح برتری حاصل تھی،پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے دورہ کہوٹہ کے بعد بھی اپنی پوزیشن بہتر کرنے پر ناکام رہی۔ابتدائی نتائج کے بعد پی ٹی ائی کے کارکنوں نے کلرسیداں شہر میں جشن منایا ریلی نکالی اور انتخابی رکاوٹوں اور پابندیوں کا بدلہ زبردست جشن منا کر لیا ۔ملک بھر کی طرح کلرسیداں میں بھی عام انتخابات کا انعقاد ہوا سارا دن تمام پولنگ اسٹیشنوں پر انتہائی پرامن پولنگ ہوئی کسی بھی جگہ سے کوئی قابل ذکر شکایت سامنے نہ آئی تمام امیدوار نیٹ اور موبائل سروس کی بندش پر سخت نالاں اور شاکی تھے۔سارا دن امیدواروں کے حامی پرجوش انداز میں ووٹر کو گھروں سے اٹھا کر لاتے رہے۔