راولپنڈی(جنرل رپورٹر، سٹاف رپورٹر) عام انتخا با ت کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں مرکزی کنٹرول روم بنایا گیا جہاں پر ضلع بھر کی صورت حال پر نظر کرھی گئی، سرکاری عملہ تعینات تھا جو لحہ بہ لمحہ کی صورت کے متعلق اپنے اپنے متعلقہ حکام کو رپورٹ سے آگارہ کرتے رہئے، افسران بھی اپنے اپنے عملے کوہدایات دیتے رہے ،سپورٹس کمپلیکس میں سخت حفاط ٹی اقدامات کئے گئے ، ضلع بھر کے افسران نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور انتخابات کا جائزہ لیا، کمشنر راولپنڈی ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ریجنل پولیس آفیسر اور سٹی پولیس آفیسر جمعرات کو ہونے والے انتخابات کے متعلق ر پورٹ سے آگاہی حاصل کرتے رہے۔