بنوں ‘ پی ٹی آ ئی پارلیمنٹرین کے اُمیدوار کا پولنگ سٹیشن پر د ھاوا ‘ بیلٹ پیپرز چھین لئے

بنوں (نامہ نگار )حلقہ پی کے  99  شگئی مچن خیل میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر  1 مشترکہ پولنگ اسٹیشن پر افرا تفری مچ گئی ، مبینہ طور پر پی ٹی آ ئی پارلیمنٹرین کے اُمیدوار حلیم زادہ وزیر نے ساتھیوں سمیت پولنگ سٹیشن نمبر 104 شگی مچن خیل پر دھوا بول دیا اور اسلحہ کی نوک پر بیلٹ پیپرز چھین کر لے گئے جس کی بناء پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا ، پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے بعد میں پولنگ دوبارہ شروع کیا گیا پولنگ اسٹیشن کے پریزائڈنگ آفیسر خورشید عالم نے پولیس کو درخواست لکھ دی کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن