پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159سے مریم نواز کامیاب

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کامیاب ہوگئیں۔پی پی 159 لاہور سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز 23598 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں. غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مریم نواز کے مدمقابل آزاد امیدوار مہر شرافت 21491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔ دوسری جانب این اے 119 لاہور 3 پر 338 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے۔نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی مریم نواز 1938 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر  پر ہے جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 1180 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر  ہیں۔

ای پیپر دی نیشن