Based on data compiled in PMLN Election Cell and results already in public domain, PMLN has emerged as the single largest political party in the National Assembly and a clear majority party in Punjab Assembly, AlhamdoLilah!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 9, 2024
Premature and biased speculations must be avoided as we…
سابق وزیر خزانہ اور (ن) لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اُبھری ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ پہلے ہی عوام کو معلوم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر اُبھری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 17 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔