ممکنہ ہنگامہ آرائی کے باعث اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

Feb 09, 2024 | 14:23

انتخابی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ۔

اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے، کسی بھی ہنگامہ آرائی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔جبکہ الیکشن کی صورتحال سے متعلق اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ پُر امن الیکشن کے انعقاد میں تعاون پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی شکر گزار ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔واضح رہے الیکشن نتائج نہ آنے کی وجہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان پولنگ اسٹیشنز کے باہر نتائج کے اعلان کے لیے منتظر ہیں۔

مزیدخبریں