عام انتخابات: پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 66، ن لیگ 46اور پی پی قومی اسمبلی کی 32 نشستوں پرکامیاب

Feb 09, 2024 | 14:25

ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قومی اسمبلی کے چند ہی حلقوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے سامنے آئے ہیں۔عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رہیں جس کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 66، مسلم لیگ (ن) نے 66 اور  پپیلزپارٹی نے 32 نشستیں جیتی ہیں۔

مزیدخبریں