قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100 پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 100 فیصل آباد 6 پر رانا ثناء اللّٰہ کو اُن کے حریف ڈاکٹر نثار جٹ نے 19 ہزار 593 ووٹ سے شکست دی ہے۔
قومی اسمبلی کے اس حلقے سے کامیاب امیدوار نثار جٹ نے 1 لاکھ 31 ہزار 996 ووٹ لیے جبکہ رانا ثناء اللّٰہ نے 1لاکھ 12ہزار 403 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے