اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 113 میں سے 105 حلقوں کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے غیر حتمی نتائج جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے. تاہم اب تک 105 حلقوں کے سرکاری نتائج جاری کیے جا چکے ہیں۔صوبائی اسمبلی کی 85 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے جبکہ 7 نشستوں پر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کی 5 نشتوں جبکہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے 3، 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) نے ایک، ایک نشست جیتی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی 2 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہو گئے تھے جو بعد میں منعقد کیے جائیں گے۔