”کسی کو شہدا کے خون سے غداری اور سیاست کی اجازت نہیں دینگے“

Jan 09, 2010

سفیر یاؤ جنگ
سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے زیر اہتمام سجاد احمد کینو شہید کی برسی کے موقع پر شہداءکانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں ماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی‘ چیئرمین مولوی شبیر احمد سمیت حریت رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید سجاد احمد کینو سمیت دیگر شہداءکی روح کے ایصال کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہداءکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی کو شہداءکے خون سے غداری کی اجازت دی جائےگی نہ ہی کسی کو اس پر سیاست کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے۔
مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے بھارت پر زور کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے سنجیدہ رویہ اختیار کرے۔ ریاست سے اپنی فوج کو واپس بلائے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دے کر کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرے اور ریاست میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔
مزیدخبریں