اداکار سلطان راہی کی 15ویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سلطان راہی کی 15ویں برسی آج 9 جنوری کو منائی جائےگی۔ سلطان راہی نے پاکستان کی فلم انڈسٹری پر 25 سال حکومت کی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئر میں پانچ سو کے قریب فلموں میں اداکاری کی جو ایک ریکارڈ ہے ان کی زیادہ تر فلمیں کامیاب رہیں۔ فلم بشیرا سے انہوں نے شہرت حاصل کی۔ فلم مولا جٹ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کی دیگر مقبول فلموں میں بابل، شیر خان، دو بیگھہ زمین، شعلے، جرنیل سنگھ، گوگا شیر، وحشی گجر، جٹ ان لندن، آخری، جنگ، بادل، مولا بخش، یارانہ، مارشل، جگا ڈاکو، ضدی گجر، دشمن دا کھڑاک، دارا بلوچ، چن تے سورما، قیدی، سلطانہ، چراغ بالی، ماجھو، صوبے خان، خاندان، گجر بادشاہ، بالا پرے دا، میڈم رانی، شیراں دے پتر شیر، بھریا میلہ، سخی بادشاہ، جنگل کا قانون، جٹ دا کھڑاک شامل ہیں۔ سلطان راہی کے ساتھ اپنے وقت کی تقریباً سبھی ہیروئنوں نے کام کیا جن میں آسیہ، انجمن، نادرہ، نیلی، مدیحہ شاہ، ممتاز، گوری، صائمہ شامل ہیں۔ وہ فلموں میں مصروف تھے کہ 9 جنوری 1996ءمیں راولپنڈی سے لاہور آرہے تھے کہ گوجرانوالہ بائی پاس کے قریب انہیں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ ان کے قاتلوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

ای پیپر دی نیشن