سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ کے ایم ڈی رشید لون نے بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافے اورگیس کے گھریلو استعمال میں زیادتی کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کا ٹرانسمیشن سسٹم خطرناک حد تک متاثرہوا ہے، جس کی وجہ سے لاہوراوراسلام آباد کی صنعتوں اورسی این جی سٹیشنزکو عارضی طورپرگیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ ایم ڈی سوئی گیس رشید لون کا کہنا ہے کہ اگلے چھتیس گھنٹوں میں ٹرانسمیشن سسٹم ٹھیک ہوجائے گا جس کے بعد صنعتوں اور سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔