شہباز شریف نے یونیفکیشن بلاک کے ایم پی اے اعجاز شفیع کو ساتھیوں سمیت منا لیا

Jan 09, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) یونیفکیشن بلاک کے ایم پی اے اعجاز شفیع اور ان کے ساتھیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے منا لیا ہے اور یونیفکیشن بلاک کے اعجاز شفیع اور ارشد جٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف بغاوت سے تائب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز اعجاز شفیع اور ارشد جٹ نے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
مزیدخبریں