جماعت اسلامی اور جے یو آئی سیٹوں پر جھگڑنے کی بجائے مجلس عمل کی بحالی پر متفق ہوں، ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سیٹوں پر جھگڑنے کی بجائے پہلے ایم ایم اے کی بحالی پر متفق ہوں۔ سیکولر قوتوں کا راستہ روکنے کے لیے دینی قوتوںکا ا تحاد ناگزیر ہو چکا ہے۔ مرکز اہل حدیث میں علماءکے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کی تاریخ بھی طے کرلینی چاہیے مقررہ وقت سے صرف ایک ماہ یا چند ہفتے پہلے الیکشن کو قبل ازوقت قرار د دیکر حکومت کا احسان نہ لیا جائے۔ الیکشن آئندہ 6 ماہ میں ہو جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ۔ عام آدمی حکومت کی عوام کش پالیسیوں سے تنگ آچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن