لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی تربیتی ورکشاپ گزشتہ روز پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے صدر دفتر میں منعقد ہو ئی۔ ورکشاپ میں چنیوٹ و ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع میں"نیو سکول پروگرام" کے پارٹنر سکولوں کے مالکان و پرنسپل صاحبان شریک ہوئے۔پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر (انفارمیشن ٹیکنالوجی) عثمان علی جرال ،ڈپٹی ڈائریکٹرز مظفر اقبال اور محسن گیلانی نے سکول انتظامیہ کو طالبعلموں کے ضروری ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے محفوظ رکھنے کی غرض سے ڈیزائن کردہ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کو چلانے کے بارے میں آگاہ کیا ۔یہ سافٹ وئیر طالبعلموں کے ضروری ڈیٹا بیس کو محفوظ رکھتا ہے جس سے مالیاتی شفافیت برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے 9اضلاع کے پارٹنر سکولوں کی تربیت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے یہ سافٹ وئیر اپنے پارٹنر سکولوں کی سہولت کے لیئے ڈیزائن کیا ہے جس سے 13لاکھ سے زائد طالبعلموں کا تمام ریکارڈ محفوظ کر لیا گیا ہے۔