لاہور (خصوصی نامہ نگار) قاضی حسین احمد ؒ کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اور اتحاد امت اور اسلامی انقلاب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قاضی صاحب کی رحلت عظیم قومی و ملی نقصان ہے جس کا ازالہ سالوں میںممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پی پی۔147میاں طاہر عزیز اور سیکرٹری ڈاکٹر محمد اشرف نے پی پی ۔147کے ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد اقبال کی خودی کے فلسفہ کی زندہ تعبیر تھے اور نوجوانوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیتے تھے۔
قاضی صاحب کی رحلت عظیم قومی و ملی نقصان ہے: میاں طاہر، ڈاکٹر اشرف
Jan 09, 2013