واشنگٹن( آن لائن ) امریکہ کے سبکدوش ہونیوالے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ امریکہ چار سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ محفوظ اور مضبوط ہے جبکہ ملک ایک ٹرننگ پوائنٹ پر پہنچ چکا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں اپنے ایک بیان میں لیون پنیٹا نے کہا کہ ہماری فوج اور انٹیلی جنس کی شاندار کارکردگی کے باعث ایک دہائی پر مشتمل جنگ کے بعد اب ہم ایک ٹرننگ پوائنٹ پر بھی پہنچ چکے ہیں انہوں نے نئے منتخب ہونیوالے وزیر دفاع چک ہیگل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیگل ایک انتہائی قابل انسان ہیں اور وہ اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دینگے ۔
امریکہ چار سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہو چکا ہے: لیون پنیٹا
Jan 09, 2013