لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل سنت پاکستان (سواد اعظم) نے منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی ہے کہ وہ عےد مےلاد النبی کے احترام مےں 14 جنوری کے لانگ مارچ کو اےک ماہ کے لئے ملتوی کردےں۔ یہ اپیل جماعت اہلسنت کے امیر صاحبزادہ مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی کی زیر صدارت جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کی گئی۔ اجلاس مےں ملک بھر سے شوریٰ کے ارکان اور ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پےر سےّد صفدر شاہ گےلانی صوبائی صدر حاجی الطاف چشتی، سےّد حبےب اللہ شاہ اور سےکر ےٹری اطلاعات صاحبزادہ عثمان علی بھی موجود تھے۔