مسائل کے حل کیلئے طاہر القادری کا فارمولا قابل قبول نہیں: مولانا عبدالعزیز

اسلام آباد (آن لائن) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل صرف نفاذ شریعت میں ہے، مسائل کے حل کےلئے طاہر القادری کا فارمولا قابل قبول نہیں، اگر حالات کا رخ نہ بدلا گیا تو ملک میں خونی انقلاب آئےگا، چند خاندان ملکی وسائل پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں 90فیصد عوام بھوکے مررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال مسجد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالعزیز نے کہاکہ اس وقت ملک کے تمام علاقوں خصوصاً پشاور، کوئٹہ اور کراچی کے حالات انتہائی ابتر ہیں۔ غریبوں کو دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں، چند خاندانوں نے ملکی وسائل پر قبضہ جما لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا مگر 65سال گزرنے کے باوجود ہم نے ملک میں نفاذ شریعت کےلئے کوئی اقدام نہیں کئے جس کے باعث آج ہم مسائل کی گرداب میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور فوج سے درخواست کی کہ ملک میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کیا جائے اور قرآن و سنت کے نفاذ کےلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ علامہ طاہر القادری کے جذبات کی قدر کرتے ہیں مگر مسائل کے حل کےلئے ان کا طریقہ کار غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی صورت لانگ مارچ کی حمایت نہیں کرینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...