”شیخ الاسلام“ عدلیہ اور فوج کو سٹیک ہولڈر بنانے کی بات کر کے بدنام کرنا چاہتے ہیں: فضل الرحمن

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ خود ساختہ شیخ الاسلام نے عدلیہ اور فوج کو سٹیک ہولڈرز بنانے کی بات کر کے ان دونوں اداروںکو بدنام کرنے کی کوشش ہے، آئین کے تحت عدلیہ و فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں، جن قوتوں نے طاہر القادری کے غبارے میں ہوا بھری تھی آج وہی نکال بھی رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خودساختہ شیخ الاسلام جس ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر ملک واپس آئے ہیں قوم ان کے ارادوں سے اچھی طرح واقف ہے اور وہ کبھی بھی اپنے مشن کی تکمیل میں کامیاب نہیں ہونگے۔ 

ای پیپر دی نیشن