کراچی (کرائم رپورٹر) سال 2012ءکے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 6444بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ جن میں سے 1113بچوں کو قتل ،582کو اغواء،246کے ساتھ زیادتی اور 455بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔یہ اعداد و شمار گزشتہ سال سے دوگنا ہے۔ یہ بات مددگار ہیلپ لائن کے بانی ضیاءاعوان ایڈوکیٹ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ظلم و تشدد کا کلچر دنیا بھر میں پھیلتا جارہا ہے ۔انڈیا کی سول سوسائٹی کا کردار باعث تحسین ہے جبکہ پاکستان میں ایسے کسی واقعہ پر سول سوسائٹی کا مضبوط کردار نظر نہیں آتا ۔مددگار ہیلپ لائن ایسے تمام متاثرین کو رہنمائی اور مشاورت اور قانونی مدد فراہم کررہا ہے ۔ضیا اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبوں کی سطح پر بچوں پر تشدد کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہوئے۔
”2012ءمیں 1113بچے قتل‘ 582 اغواءاور 6444 تشدد کا نشانہ بنے“
Jan 09, 2013