پاکستان سپرکرکٹ لیگ چوبیس مارچ سےلاہورمیں شروع ہوگی، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٓسپرلیگ کے کامیاب انعقاد کے لیے آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لورگارٹ، بدرفائی اورسلمان سروربٹ کی بھاری معاوضے پرخدمات حاصل کررکھی ہیں اورکرکٹ بوورڈ کی اولین ترجیح انٹرنیشنل کرکٹرزکوپاکستانی میدانوں میں پرفارم کرانا ہے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ بہترہوسکے ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے نامور کرکٹرکرس گیل سمیت جنوبی افریقہ ، آسٹريلیا ، انگلینڈ ، سری لنکا ، زمبابوے ، کینیا اوردیگرممالک کے کھلاڑیوں نے سپر لیگ میں شرکت پرآمادگی کا اظہارکردیا ہے جبکہ کئی غیرملکی کوچز بھی پاکستان آنے کے منتظرہیں ۔ پی سی بی سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیرملکی کرکٹرزکوتین کیٹیگریزمیں معاوضہ دے گی ، کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق چئیرمین چوہدری ذکا اشرف سپرلیگ کے حوالے سے آئندہ چند روز تک باضابطہ اعلان کریں گے