قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمشید دستی کی زیرصدارت ہوا۔ بار بار طلب کرنے کے باوجود ایم ڈی پی ایس او اور ایم ڈی پارکو اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جس پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔جمشید دستی نے ایم ڈی پی ایس او اور ایم ڈی پارکو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ وہ دونوں افسران کو گرفتار کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی نے اجلاس میں عدم شرکت پر ایم ڈی پی ایس او اور ایم ڈی پارکو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
Jan 09, 2013 | 13:22