روس سے خریدا گیا طیارہ بردار جہاز بھارت پہنچ گیا

نئی دہلی (اے ایف پی) روس سے خریدا گیا طیارہ بردار جہاز وکرما دیتا گذشتہ روز بھارت کے بحری اڈے کروار پہنچ گیا۔ سوویت دور میں تیار کئے گئے اس جہاز کا نام ایڈمرل گوروشکوف تھا جسے 1987ء میں سوویت یونین کے بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ 44500 ٹن وزنی اس جہاز کی خریداری اور اسے جدید آلات سے آراستہ کرنے کا ابتدائی معاہدہ  1998ء میں ہوا تھا جبکہ حتمی سمجھوتے تک پہنچنے کیلئے دونوں ممالک کو 6 سال کا عرصہ لگا اور 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے پایا جبکہ بھارت کو یہ جہاز 2008ء میں فراہم کیا جانا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق بعد میں اس جہاز میں جدید آلات لگانے کی مالیت بڑھ کر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ بعض ناقدین اتنی خطیر لاگت کے باعث اسے سفید ہاتھی بھی قرار دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...