برطانیہ میں امریکی ”بلیک ہاک“ ہیلی کاپٹر تباہ‘ 4 فوجی ہلاک

برطانیہ میں امریکی ”بلیک ہاک“ ہیلی کاپٹر تباہ‘ 4 فوجی ہلاک

لندن(اے ایف پی) مشرقی برطانیہ میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک تباہ ہونے سے 4 کو پیش آنے والے حادثے میں چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ ایک مقامی فوجی اڈے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹرمشرقی انگلینڈ کے علاقے شمالی نوفک کوسٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات میں مصروف ہے جب کہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کے اطراف چار سومیٹر علاقے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔امریکی ایئرفورس بیس کی جانب سے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر سِکورسکی ایچ ایچ 60 پیو ہاک تھا، جو نچلی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔خیال رہے کہ یہ امریکی فوجی اڈہ برطانیہ کی رائل ایئرفورس کے سوفولک کے قریب واقع اڈے کے قریب ہی واقع ہے اور یہاں امریکہ کی 48 ویں فائٹر ونگ کے فوجی تعینات ہیں۔
ہیلی کاپٹر

ای پیپر دی نیشن