حسینہ واجد کی انتقامی کارروائی‘ انسانی حقوق کے دو کارکنوں پر مقدمہ چلانے کا اعلان

حسینہ واجد کی انتقامی کارروائی‘ انسانی حقوق کے دو کارکنوں پر مقدمہ چلانے کا اعلان

Jan 09, 2014

ڈھاکہ (اے ایف پی + اے پی اے) بنگلہ دیش کی حکومت انتقامی ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی۔ اب انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے 2 کارکنوں پر مقدمے چلانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ پراسیکیوٹر نے الزام لگایا انسانی حقوق تنظیم کے سربراہوں عبدالرحمن اور نصیر الدین نے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک میں ہلاکتیں 61 بتائیں جبکہ 11 افراد مارے گئے‘ ادھر عبدالرحمن اور نصیر الدین نے مقدمہ کی مذمت کرتے کہا کریک ڈاﺅن میں اتنی ہی ہلاکتیں ہوئی ہیں جتنی ہم نے بتائی ہیں۔ اقدام ناانصافی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا اگر الزامات ثابت ہو گئے تو دونوں کو 10 برس قید اور ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر جرمانہ ہونے کا امکان ہے۔ ٹرائل 22 جنوری سے شروع ہو گا۔

مزیدخبریں