واشنگٹن(اے پی اے)امریکی سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کی خفیہ محبت کا بھانڈا پھوڑنے والی جل کیلی نے ایف آئی اے سمیت تین ایجنسیوں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے امریکی سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس کی خفیہ محبت کا بھانڈا پھوٹا تھا اور یہ بھانڈا پھوڑنے والی تھیں جل کیلی۔وہ وقت گزر گیا ،دور دراز کے لوگ بھول بھال گئے۔ پیٹریاس کی نوکری اور محبت دونوں ہاتھ سے چلی گئی لیکن اس اسکینڈل نے بھانڈا پھوڑنےوالی جل کیلی کا پیچھا نہیں چھوڑآ۔ آج بھی کیمرے کی آنکھیں مسلسل ان پر لگی رہتی ہیں۔ گھر سے کسی بھی کام سے نکلیں ، کیمروں کی نظریں انہیں اپنے حصار میں گھیرے رکھتی ہیں۔ جل کیلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں منانے بھی نہیں جاسکتیں۔ کیلی اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے تین بڑی ایجنسیوں، کے خلاف اس بنیاد پر مقدمہ لڑرہی ہیں کہ ان کی ذاتی معاملات میں مداخلت کی گئی ، انہیں بدنام کیا گیا اور ان سے پوچھے بغیر ان کی ای میل تک رسائی حاصل کی گئی اور اس کے لیے انہوں نے نامی گرامی وکیلوں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔
ڈیوڈ پیٹریاس کی محبت کا بھانڈا پھوڑنے والی جل کیلی عدالت چلی گئی
ڈیوڈ پیٹریاس کی محبت کا بھانڈا پھوڑنے والی جل کیلی عدالت چلی گئی
Jan 09, 2014