طاہرالقادی مقبوضہ کشمےر کے تےن روزہ دورے پر 19جنوری کو سری نگر پہنچےں گے

طاہرالقادی مقبوضہ کشمےر کے تےن روزہ دورے پر 19جنوری کو سری نگر پہنچےں گے

Jan 09, 2014

سری نگر(کے پی آئی)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر مولانا محمد طاہرالقادی مقبوضہ کشمےر کے تےن روزہ دورے پر 19جنوری کو سری نگر پہنچےں گے ۔ مقبوضہ کشمےر حکومت ڈاکٹر مولانا محمد طاہرالقادی کو سری نگر مےں قےام کے دوران سیکورٹی کا ایک خصوصی دستہ فراہم کرے گی ۔ان کے دورے کے سلسلے میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے درگاہ شریف حضرت بل میںایک خصوصی سیکور ٹی پلان تر تیب دیا جا رہا ہے ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ مولانا محمد طاہرالقادی 19سے 21جنوری تک وادی کا تین ر وزہ دورہ کر رہے ہیں اور انکے دورہ ریا ست کے سلسلے میں حفاظت کے مناسب انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ علامہ مولانا طاہرالقادری کو وادی میں قیام کے دوران سیکورٹی کا ایک خصوصی دستہ فراہم کیا جائیگا۔ درگاہ شریف حضرت بل میں ایک لا کھ عقید ت مند وں کی آمد کا امکا ن ہے اس لئے پولیس نے اجتماع کے دورن امن وقانون کو برقرار ر کھنے کے ضمن میں سیکورٹی کے لحاظ سے کو ئی بھی کسر چھوڑ نا نہیں چاہتی ۔ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی جہا ں وہ میں اپنی تنظیم کے مقامی عہد داروں کو خطاب کریں گے میں بھی سیکورٹی کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے یہ طاہرالقادری کا کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا اوروہ درگاہ حضرت بل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے علاوہ وادی کے علماء سے ملاقاتیں کریں گے ۔#

مزیدخبریں