نئی دہلی (آئی اےن پی) پاکستان نے دیویانی کھوبرا گڑے کے معاملے پر بھارت کی حمایت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرسلمان بشیر نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کے کسی بھی عہدے دار کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ویانا کنونشن کا احترام کیا جانا چاہئے۔ سابق سیکرٹری خارجہ شہریار خان نے کہا کہ سفارت کاروں کے ساتھ اس قسم کا سلوک نہیں ہونا چاہئے۔ ویانا کنونشن میں دو طرفہ سفارت کاری کا ضابطہ اخلاق واضح طور پر درج ہے جس کے تحت کسی سفارت کار کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ،بالخصوص اس وقت جب وہ استثنی کا دعویٰ کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں۔
دیویانی/ بھارتی میڈیا