برسلز (نامہ نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور امین الحسنات شاہ نے کہا کہ اسلام امن وآشتی کامذہب ہے جس کا پرچار مثبت اور حقیقی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے، سمندر پار پاکستانی اسلام اور دین کی سربلندی اور اپنی دھرتی ماں پاکستان کی ترقی کے لئے جدوجہد کریں اور جس ملک میں وہ رہے ہیں اس ملک کی خوشحالی کے لئے بھی اقدامات کریں ۔وزیراعظم پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنا کر ہی دم لیں گے، طالبان سے مذاکرات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق مذاکرات کیلئے موزوں شخصیت ہیں۔