فیصل آباد (اے این این) عوامی لیگ کے سربراہ ایم این اے شیخ ر شید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف مشرف سے انتقام لے رہے ہیں، صورتحال یہی رہی تو پاکستان میں بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا ہوجائینگے، اپریل اور مئی ملک کیلئے حساس ہوں گے، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔، طالبان کیساتھ مذاکرات کا فیصلہ جلد کرنا ہوگا ورنہ کوئی بڑا سانحہ جنم لے سکتا ہے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف انتقامی سیاست کر رہے ہیں اگر صورتحال یہی رہی تو ملک کے حالات بنگلہ دیش جیسے ہو جائےں گے۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو مشرف کے ساتھ این آر او نہ کرتیں تو نواز شریف پاکستان نہ آتے اور آج سعودی عرب میں ہی بیٹھے ہوتے۔ سعودی عرب کی ایک اہم شخصیت نے یہاں تک کہا ہے کہ نوازشریف اور پرویز مشرف دونوں ہمارے بھائی ہیں اور میرے علم کے مطابق آئندہ چند روز میں سعودی عرب سے ایک وفد آنے والا ہے جو مشرف کو یہاں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف سے میرا اب کوئی رابطہ نہیں،70، 72 سال کا شخص سیاست میں مردہ تھا مگر نواز شریف نے اسے دوبارہ زندہ کر دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف والی بیماری بڑے لوگوں کو ہوتی ہے، غریب آدمی کو علم نہیں ہوتا وہ ایسی بیماری کیلئے پھکی وغیرہ کھا لیتا ہے، امیر آدمی ہی ایسے ٹیسٹ کروا سکتا ہے۔
شیخ رشید
نواز شریف سابق صدر مشرف سے انتقام لے رہے ہیں: شیخ رشید
نواز شریف سابق صدر مشرف سے انتقام لے رہے ہیں: شیخ رشید
Jan 09, 2014