نیویارک (نمائندہ خصوصی ) امریکہ میں ریکارڈ توڑ سردی اور برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ اس دوران مختلف واقعات میں ہلاکتیں 22 ہو گئی ہیں۔ امریکی حکام نے شہریوں کو موسم کی شدت کے باعث گھروں میں ہی رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور سردی سے بچنے کے اقدامات کرنے کیلئے کہا ہے۔ یخ بستہ ہوا¶ں کے باعث کئی ریاستوں میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ بعض مقامات پر درجہ حرارت منفی 50 ریکارڈ کیا گیا۔
ریکارڈ توڑ سردی