چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل نے چارج سنبھال لیا، گورنر پنجاب سے بھی ملاقات

Jan 09, 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل نے چارج سنبھال لیا وہ گزشتہ روز صبح ہی آفس پہنچ گئے جہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری مبشر رضا اور دیگر سینئر افسران نے استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری نے صوبائی محکموں کے سربراہان اور سینئر افسران سے ملاقاتیں کیں۔ دوست احباب اور افسروں نے مبارکباد دی۔ دریں اثناءگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں نئے چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل نے ملاقات کی۔انتظامی امور اور اہم آئینی و قانونی معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے خضر حیات گوندل کو چیف سیکرٹری تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں