اشرف غنی کی دعوت پر پختون رہنماﺅں کا وفد افغانستان چلا گیا، آفتاب شیرپاﺅ محمود اچکزئی، افراسیاب شامل

اسلام آباد(این این آئی) افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر پاکستان کے پختون رہنماﺅں کا وفد جمعرات کو افغانستان چلا گیا۔ اشرف غنی نے نومبر میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران مختلف سیاسی رہنماﺅں کو دورہ افغانستان کی دعوت دی تھی پہلے مرحلے میں پختون رہنماﺅں کا وفد افغانستان گیا ہے جس میں آفتاب احمد خان شیرپاﺅ، محمود خان اچکزئی اور افراسیاب خٹک شامل ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی بیماری کی وجہ سے نہیں جاسکے۔ پاکستانی وفد افغان صدر کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریگا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور روابط بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔
پختون رہنما وفد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...