زرداری کیخلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں نیب کے گواہ کا بیان قلمبند سماعت 19 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اورکوٹےکنا ریفرنسز میں نیب کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے مزےد سماعت 19جنوری تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت کی۔ نیب کے ایک گواہ نے بیان قلمبند کرایا احتساب عدالت نے دیگرگواہوں کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن