نئی دہلی(آئی این پی)جنگی جنون میں مبتلا دفاعی ہتھیاروں پر سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرنیوالے بھارت کی فوج کو بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور قائمہ کمیٹی دفاع کو پیش کردہ رپورٹ میں لاکھوں کی تعداد میں بوٹ، گرم ٹوپیوں اور کمبلوں کی قلت کا انکشاف کیا گیا ہے۔ جمعرات کو بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی انٹی گریٹڈ ڈیفنس سٹاف کے سربراہ ایئرمارشل پی پی ریڈی نے بتایا کہ بھارت کو چین اور پاکستان کے دونوں محاذوں پر جنگ کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے تاہم بھارتی فوج کو اس وقت اونچی ایڑھیوں والے بوٹ، سردی سے بچاﺅ کی ٹوپیاں اور گرم کمبلوں کی کمی ہے اور اس کی لاکھوں کی تعداد میں ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات قائمہ کمیٹی دفاع کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ میں 2 لاکھ 17 ہزار 388 بوٹ ، 4 لاکھ 47 ہزار گرم ٹوپیوں اور 65 ہزار 978 کمبلوں کی کمی بتائی گئی ہے۔
بھارتی فوج
ہتھیاروں پر اربوں ڈالرخرچ کرنیوالے بھارت کی فوج کو بنیادی ضروریات کی شدید قلت
Jan 09, 2015