ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، خاتون جاں بحق، ورثاء کا میت الائیڈ ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث 24 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔ لواحقین اور جیولرز ایسوسی ایشن ستیانہ روڈ نے سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف پورہ کے رہائشی جیولر شاپ کے مالک کی 24 سالہ بیٹی آمنہ کا الائیڈ ہسپتال میں پرائیویٹ علاج کروا رہے تھے جس کا دو لاکھ روپے بھی جمع کروائے تھے۔ لواحقین کا کہنا تھا ڈاکٹر طارق کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی جس پر لواحقین نے ستیانہ روڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا علی محمد کی زیرقیادت الائیڈ ہسپتال کے باہر میت رکھ کر احتجاج کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
میت کیساتھ مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...