ملتان: مقتول کے ورثاءکے معاف کرنے پر دہشتگرد کی ایک سزائے موت ختم، دوسری بحال رہیگی

Jan 09, 2015

ملتان (سپیشل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے جج نے ورثاءکے معاف کرنے پر دو مرتبہ کی سزائے موت پانے والے کالعدم مذہبی تنظیم کے رکن زاہد حسین عرف زاہدا کی ایک مرتبہ کی سزائے موت کو معاف کر دیا ہے عدالت نے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعہ 7 کے تحت دی گئی سزائے موت کو بحال رکھنے کا بھی حکم جاری کیا ہے عدالت نے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے پر ملزم کو دی گئی 33 سال قید اور 1 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ کو سزا کو بھی بحال رکھا ہے جبکہ ملزم کے ہاتھوں شہید ہونے والے اے ایس آئی غلام رسول کے چار بچوں کو فی کس ساڑھے چار لاکھ روپے دینے کا بھی حکم سنا دیا ہے عدالت نے نئی سزا کا حکم نامہ سنٹرل جیل ملتان کو بھجوا دیا ہے۔
 سزائے موت ختم

مزیدخبریں