سری لنکا میں صدارتی انتخاب میں اپوزیشن امیدوار سری سینا نئے صدر منتخب ہو گئے دوسری طرف دو بار انتخابات میں حصہ لینے والے صدر مہندا راجا پاکسے نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

Jan 09, 2015 | 17:48

سری لنکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات ووٹر ٹرن آؤٹ توقع سے کہیں زیادہ دیکھنے میں آیا، مہندا راجا پاکسے نے تیسری بار صدارتی منصب کے لیے الیکشن لڑا وہ دوہزار نو میں ختم ہونے والے خانہ جنگی کے بعد تیسری بار صدارت کے امید وار تھے۔۔ مہندا راجہ پکشے کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انھوں نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ راجہ پاکسے عوام کی خواہشات کے سامنے جھکتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنائیں گے صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ راجہ پاکسے پہلے ہی سرکاری رہائش چھوڑ کر جا چکے ہیں۔راجہ پکشے اور میتھرئی پالا سری سینا گذشتہ سال نومبر تک ایک دوسرے کے اتحادی تھے، سابق وزیر صحت میتھرئی پالا سری سینا کو زیادہ تر ووٹ اقلیتی برادریوں سے ملے جن میں راجہ پاکسے انتہائی غیرمقبول ہیں۔ دوسری جانب دارالحکومت کولمبو میں سری سینا کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا گیا

مزیدخبریں