تبدیلی کے نام پر بننے والی خیبر پی کے حکومت کے دو سال گزرنے کے باوجود بھی محکمہ صحت کے مسائل حل نا ہوسکے۔مسیحاﺅں کے صبر کا پیمانا لبریزہوا تو ایک بار پھر اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے پر اتر آئے

پشاور میں مسیحا ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے اور اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے نکلنے والی ریلی میں  تین ہسپتالوں کے ڈاکٹرز شریک تھے ۔جبکہ  پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین بھی شامل تھے۔مظاہرین نے صوبائی  اسملبی کے باہر دھرنا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا پشاور میں نجی پریکٹس پر پابندی ختم کی جائے ۔پی جی ایم آئی کے خاتمے  اور محکمہ صحت سے متعلق نئے قانون سازی سمیت دیگر مطالبات  بھی تسلیم کیے جائیں ۔ مظاہرے میں انصاف ڈااکٹر فورم   کے ڈاکٹرز بھی شریک تھے جہنوں نے اپنی ہی حکومت کی پالیسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔سائن آفصوبے میں صحت کے شعبے میں ایمرجنسی کے باوجود بھی محکمہ کے مسائل حل نا کرنا خیبر پی کے  حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،کیمرہ مین ساجد خان کے ساتھ بشری علی وقت نیوز پشاور۔

ای پیپر دی نیشن