برمنگھم (نمائندہ خصوصی) عہد حاضر کی بد امنی اور افراتفری کے خاتمے کے لیے بنی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیراہونا اشد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سے آئے نامور عالم دین علامہ محمد عابد چشتی نے مرکز اہلسنت و جامع مسجد رضا آسٹن میں زیر صدارت مولانا بوستان القادری منعقدہ سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی نظامت قاری حافظ جاوید قادری نے کی۔