احسان مانی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخاب کرانے سے معذرت کرلی

Jan 09, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے الیکشن کمشن سابق صدر آئی سی سی احسان مانی نے بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی، انتخابات 23جنوری کو ہونا ہیں، پی او اے نے متبادل کے طور پر جسٹس (ر) قاضی احسان اللہ قریشی کا نام تمام فیڈریشنز کو بھیج دیا جو 11جنوری تک بذریعہ ای میل اور ڈاک جواب دیں گے، اکثریت رائے کو دیکھ کر ان کے نام کی منظوری دی جائیگی۔

مزیدخبریں