گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں پہلوانوں نے منظور نظر اکھاڑوں کو حکومتی فنڈز فراہم کرنیوالے لیگی ایم پی اے کیخلاف سڑکوں پر دنگل سجا لیا۔ ڈی سی او آفس کے باہر پہلوانی جانگھیا پہنے رستم گوجرانوالہ نے سڑک پر پہلوانی لڈی ڈالتے ہوئے سردائی بنانے والا ’’دورا‘‘ توڑ کر انوکھا احتجاج کیا۔ پہلوانوں نے جناح سٹیڈیم کے باہر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ کی جانب سے فن پہلوانی کے فروغ کیلئے حکومت کی طرف سے اکھاڑوں کو دئیے جانیوالے کروڑوں روپے کے فنڈز اپنے عزیز کے اکھاڑے کو فراہم کرنے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
گوجرانوالہ: فنڈز منظور نظر اکھاڑوں کو دینے پر پہلوانوں کا حکومتی ایم پی اے کیخلاف احتجاج
Jan 09, 2016