لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے چین کے خلاف ڈیوس کپ گروپ ون کی ٹائی کی میزبانی کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی دی جانے والے درخواست مسترد کر دی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان گروپ ون ڈیوس کپ ٹائی 4 سے 6 مارچ تک کھیلی جانی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اب نیوٹرل وینو سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔ جہاں پاکستان ٹیم کے گذشتہ سال کویت کے خلاف ٹائی میں کامیابی حاصل کی تھی۔