لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کے سلور اور ایشین گیمز کے برانز میڈلسٹ ایم وسیم کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑی ملک کا سرمایہ ہیں۔ دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس کے میدان میں بھی پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ کھیلوں کے میدان آباد کرنا اولین ترجیح ہے ۔